فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں انسداد ڈینگی مہم

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں انسداد ڈینگی مہم

  



لاہور(جنرل رپورٹر) فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گذشہ روز بھی ڈینگی مکاﺅ مہم جاری رہی۔اِس طرح لاہور میں مذکورہ ادارہ واحد ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں اتوار کے روز اینٹی ڈینگی ڈے شاندارمنظم طریقے سے منانے کے بعد پیر کے روز بھی ڈینگی مکاﺅ مہم جاری رکھی گئی جبکہ اتوار کی طرح پیر کو بھی ڈینگی مکاﺅ واک ہوئی جس کی قیادت پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس نے کی جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر جوا دملک ،ڈاکٹر ہارون انور خان اور پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔اِس سے قبل زیر تعمیر پروجیکٹ کی عمارت میں سپرے بھی کیاگیا اور اضافی سامان تلف کردیا گیا۔بعد ازان واک ہوئی اور شرکاءنے اینٹی ڈینگی پمفلٹ عوام میں تقسیم کئے جبکہ پروفیسر سہیل عباس کی طرف سے ڈینگی کے حوالے سے کی گئی ریسرچ کی کاپیاں بھی عوام میں تقسیم کی گئی۔اِس موقع پر سیمینار بھی ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سہیل عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی مکاﺅ مہم قابل ستائش ہے۔پوری قوم اِس ملک میں مرض اور وائرس سے نجات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی اِس خصوصی مہم میں شامل ہوجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1