محکمہ معدنیات کا موٹر وے پر ڈینگی آگاہی کیمپ

محکمہ معدنیات کا موٹر وے پر ڈینگی آگاہی کیمپ

  



  لاہور( پ۔ر) محکمہ معدنیات کی جانب سے موٹر وے کے قریب ڈینگی کیمپ لگایا گیا جس کا مقصد لوگوں کو ڈینگی کے پھیلاﺅ،حفاظتی تدابیر اور علاج کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ محکمہ معدنیات کی انتظامیہ کے عملے اور افسران نے کیمپ میں شرکت کی۔اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی اینٹی ڈینگی مہم کے ساتھ ہماری بھی اولین ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ پوری آستین والے کپڑے اور صفائی کا بہتر انتظام اِس موذی بیماری سے بچاﺅ کو ممکن بنا سکتا ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ مچھر صاف پانی سے جنم لیتا ہے لہٰذا اِس کے پیش نظر شہر میں تمام سروس اسٹیشنوں اور تالابوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...