12سے14گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،شہریوں کا گرمی سے براحال کاروبار ٹھپ

12سے14گھنٹے لوڈ شیڈنگ ،شہریوں کا گرمی سے براحال کاروبار ٹھپ

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کا شاٹ فال عروج پر، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے، شہری گرمی اور حبس میں بے حال جبکہ کاروبار ٹھپ، تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہوگئی صوبائی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک جبکہ اربن ایریا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک جاپہنچا ہے جس کی وجہ سے لاہور کی عوام مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے گرمی اور حبس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور لوڈشیڈنگ نے نہلے پہ دھلا کردیا ہے جبکہ دوسری طرف کاروباری معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...