نوازشریف نے عوام کی آزادی کیلئے کئی بار اقتدار کوٹھوکر ماری‘ حاجی حنیف

نوازشریف نے عوام کی آزادی کیلئے کئی بار اقتدار کوٹھوکر ماری‘ حاجی حنیف

  



لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہورکے سابق صدرحاجی محمدحنیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف نے عوام کی آزادی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کئی بار اقتدار کوٹھوکر ماری۔اصولوں کی سیاست کے سامنے وزارتوں،عہدوں اورمراعات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ حق وصداقت اورجمہوریت کاعلم تھام رکھا ہے،اس بنیاد پرپاکستان کے محب وطن عوام ان کے ساتھ ہیں ۔وہ اقتدار کیلئے پاکستان کے قومی مفادات پرکوئی مفاہمت یاسمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ اس بارعام انتخابات میں زراورزور کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان کے محب وطن اورباشعور ووٹرز اپنے ضمیر کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے نامزد امیدوار کو مسلم لیگ (ن) کی کمٹمنٹ اورکارکردگی کی بنیاد پرووٹ دیں گے۔عہدحاضر میںوزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشریف سے زیادہ موزوںامیدوارنہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1