مسلم لیگ ن ہر سیاسی چیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، عشرت اشرف

مسلم لیگ ن ہر سیاسی چیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، عشرت اشرف

  



لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر سیاسی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ریاست اور جمہوریت بچانے کے لئے بڑے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاہم آصف زرداری کی مسلسل وعدہ خلافی کے نتیجہ میں جمہوریت کے لئے بار بار خظرات پیدا ہوجاتے ہیں حکمرانوں نے سوئس بینک میں پڑے اپنے اثاثوں کے لئے پیپلزپارٹی کی سیاست اور جمہوریت کو داﺅ پر لگا دیا اپنے ایک بیان میں بیگم عشرت اشرف نے مزید کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ ن نے ایک تعمیر اپوزیشن کا کردار ادا کیاورنہ جمہوریت کی عمارت منہدم ہوسکتی تھی کوئی جماعت پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے خلاف سازش کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ عوام اس کا حلیہ بگاڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے بلوچ بھائیوں کے حقوق اور عدلیہ کے منصفانہ فیصلوں کے خلاف اتحادی حکمرانوں کا کوئی ماورائے آئین اقدام برداشت نہیں کرے گی میاں نوازشریف ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور قومی مجرموں کے کڑے احتساب کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...