جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کا مسئلہ حل کیا جائے، ڈاکٹر مسعود شیخ

جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کا مسئلہ حل کیا جائے، ڈاکٹر مسعود شیخ

  



لاہور ( جنرل رپورٹر) جنرل کیڈر ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے بہت سی باتوں کو سروس سٹرکچر میٹنگ میں اصولی طور پر تسلیم کیاگیا ہے جس کی موجودگی میں سروس سٹرکچر کو مزید تعطل کا شکار نہ کیا جائے اور اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کر لیا جائے، یہ مطالبہ سروس سٹرکچر کے بارے میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ہنگامی اجلاس میں ہوا جس میں ایگزیکٹو باڈی اور پروونشل کونسل کی طرف سے ڈاکٹر مسعود شیخ ، ڈاکٹر رانا رفیق، ڈاکٹر عارف افتخار، ڈاکٹر محمدعارف، ڈاکٹر نذیر چوہان، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر لیاقت، ڈاکٹر ذولفقار،ڈاکٹر عاصم فاروقی نے خطاب کیا جبکہ پنجاب کے دیگر ڈسٹرک سے بھیءڈاکٹروں نے شرکت کی، اجلاس میں سروس سٹرکچر کے بارے میں عدالت اور سروس سٹرکچر کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں جی سی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے بتایا کہ انہوں نے عدالت عالیہ کو کمیٹی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ہے، اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ جنرل کیڈر ڈاکٹرز کے حوالے سے چند امور کو اصولی طور پر تسلیم کیا گیا ہے جن میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی تمام سیٹوں کو شامل کر کے reafixکرنا، اور ان سیٹوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو شامل کرکے ان کے مطابق گریڈ 18سے20تک کی سیٹوں کا تعین کرنا، حالیہ مہینوں میں 612کیڈر تبدیل کرنے والے ڈاکٹروں کو منہا کر کے نئی سنیارٹی لسٹ کی تیاری، اور فارمولا تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ڈاکٹرز جنہوںنے گریڈ 17اور18میں ملا کر 12اور15سال کی سروس کی ہو اور آگے سیٹ بھی موجود ہو تو ان کو بالترتیب گریڈ 19اور20 میں ترقی دے دی جائے گی، اور جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی سپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر میں جانے کا راستہ کھلا رکھاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...