پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ دھماکے سے کم نہیں، نیشنل لیبر فیڈریشن

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ دھماکے سے کم نہیں، نیشنل لیبر فیڈریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ محنت کشوں پر کسی بم دھماکہ سے کم نہیں اس سے مہنگائی میںبے پنا ہ اضافہ ہو گیا ہے جو محنت کش طبقہ کے لیئے پریشانیوں کا باعث بن رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نےشنل لےبر فےڈرےشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان نے مرکزی مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے اداروں جن میں ریلوے واپڈا ،پی آئی اے، پاکستان سٹیل اور دیگر اداروں کی نجکاری کا پروگرام اداروں کی تباہی اور بربادی کے علاوہ بے روزگاری کا باعث بنے گا ۔حکومتی اداروں میں کرپشن میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کم از کم اجرت پندرہ ہزارروپے کرنے اور موجودہ اضافے پرعملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔گیس اور بجلی کے بلوںمیں ہر ماہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ptclکے 1200ملازمین کی ٹرانسفر اور vssکے نام پر مزدوروں کو دھونس سے زبردستی بے روزگار کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔