شاہدرہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

شاہدرہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا آغاز،خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ و سعید چوک سگیاں روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔گیس کے پریشر میں مغرب کے وقت واضح کمی ہوجاتی ہے اور علی الصبح گھریلو گیس کا پریشر بالکل کم ہوجاتا ہے۔اِس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرکے ہمارا روزگار چھین چکی ہے ۔اب گیس کی لوڈشیڈنگ کرکے ہمیں روٹی سے بھی تنگ کردیا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اِس موقع پر بیگم کوٹ کے قریب واقع سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ آغاز سردیوں میں ہوتا ہے ۔اِس بار موسم سرما سے قبل ہی سوئی گیس کے پریشر میں کمی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے شہری کھانا پکانے سے بھی تنگ ہوچکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1