منٹگمری روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،پیدل چلنا بھی دشوار

منٹگمری روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،پیدل چلنا بھی دشوار

  



لاہور (جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاﺅن کی انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے مختلف گروپوں کی ملی بھگت سے منٹگمری روڈ تجاوزات کی منڈی بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں واقعہ منٹگمری روڈ جو کہ کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے معروف ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ تجاوزات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اور ٹریفک بہت شدید متاثر ہورہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چند بااثر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے مکینکوں کو اڈے لگا کر دیئے ہوئے ہیں جن سے وہ ماہانہ فیس وصول کرتے ہیں جس کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ پارکنگ کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں روڈ پر پارک کردی جاتی ہیں۔ دو طرفہ روڈ جو کہ ایک طرفہ بھی نہیں رہ گیا ہے۔ تاجروں کی اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لے کر منٹگمری روڈ کو واگزار کروایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی سی او کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا جو ناکام ہوا دوسری طرف اس بازار میں جعلی اشیاءاور گاڑیوں کے پرزہ جات کی فروخت بھی عام ہے، سروس روڈ پر گاڑیاں ٹھیک کرنے والے نوسرباز پرزے چوری کرکے رفوچکر ہوجاتے ہیں۔ تاجر رہنماﺅں مسعود ایس طاہر، قریشی، پرویز اختر، عبدالغفور، اعزاز علی اور شاہ نواز بٹ نے کہا کہ ضلعی حکومت آپریشنکرے خوش آمدید کہیں گے مگر اگر آپریشن ہوا تو ٹاﺅن کا عملہ بھوکا مر جائے گا انہوں نے کہا کہ دکاندار خود تنگ ہیں مگر یہ کچھ نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...