ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی

ینگ ڈاکٹرز نے حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت حکومت پنجاب کو سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات پورے کرکے نوٹیفکیشن کرنے کے لئے آج شام 4 بجے تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نے کل 5 ستمبر کو تمام ہسپتالوں کے باہر دھرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حامد بٹ کا کہنا ہے کہ اب 5 ستمبر کو مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں صرف سروسز ہسپتال کے سامنے جیل روڈ پر ڈاکٹرز دھرنا دیں گے باقی ہسپتالوں کے باہر دھرنا نہیں دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ عدالت کی طرف سے لئے گئے ایکشن کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...