آئسو ٹوپ کی قلت ہسپتالوں میں دل کا تھیلما سکین نامی ٹیسٹ بند،مریض پریشان

آئسو ٹوپ کی قلت ہسپتالوں میں دل کا تھیلما سکین نامی ٹیسٹ بند،مریض پریشان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے 141اضافی یونٹوں میں دوائی ختم ہونے سے دل کے تھیلما سکین نامی ٹیسٹ ہونا بند ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اِس ٹیسٹ کیلئے آئسو ٹوپ کی ضرورت ہوتی ہے جو اٹامک انرجی کمیشن فراہم کرتا ہے جبکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈلوجی مذکورہ ٹیسٹ کیلئے آئسو ٹوپ براہ راست بیرونی ممالک سے درآمد کرتا ہے مگر ایک معینہ مدت سے زائد عرصہ سے کسی ہسپتال نے آئسو ٹوپ درآمد نہیں کیا۔اِس طرح پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی آئسوٹوپ نہ ہونے سے یہ سہولت ختم ہوچکی ہے جس سے دل کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھیلما سکین نامی ٹیسٹ ڈھرکن اور دل کے پٹھوں کی طاقت معلوم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے مگر لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ختم ہوچکا ہے اور پھر درآمد نہیں کیا گیا جس سے دل کے تما م مریضوں کو ٹیسٹ نہ ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...