ڈینگی کا ایک اور کیس،مجموعی تعداد 22ہوگئی

ڈینگی کا ایک اور کیس،مجموعی تعداد 22ہوگئی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی بخار کا ایک اور مریض سامنے آگیا جس سے ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی لاہور شہر میں تصدیق شدہ مجموعی تعداد22ہوگئی ہے۔ سامنے آنے والے45سالہ محمد رفیق کا تعلق قصور سے ہے مگر وہ گذشتہ کئی سالوں سے لاہور میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھا۔تیز بخار اور بدن پر سرخ نشانات کے ساتھ میو ہسپتال لاگیا جہاں محمد رفیق میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اِس کے بعد لاہور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد22ہوگئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...