پاکستان کا خواب پورا نہ ہو سکا، آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز فتح کر لی

پاکستان کا خواب پورا نہ ہو سکا، آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز فتح کر لی
پاکستان کا خواب پورا نہ ہو سکا، آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز فتح کر لی

  



شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا دس سال بعد میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے اسے جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا جو سات وکٹوں کے نقصان پرآسٹریلیا نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ یہ میچ ہارنے میں آسٹریلیا کے اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوٹنا اہمیت کا حامل رہا۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مائیک ہسی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ 97 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ناصر جمشید نے 75 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے۔ شاہد آفریدی نے 7 ، اسد شفیق 27، کپتان مصباح الحق 25، کامران اکمل 2، عبدالرحمان 12 اوراظہر علی نے 27 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ عمر اکمل کوئی سکور کئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک 51 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل جانس نے 2 اور کلارک نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل


loading...