چوہنگ ، زمین کے تنازع پر4 بچوں کا باپ قتل

چوہنگ ، زمین کے تنازع پر4 بچوں کا باپ قتل

  



لاہور (سپیشل رپورٹر) چوہنگ کے علاقے بھوبتیاں چوک میں ایک مرلہ زمین کے تنازع پر چار بچوں کے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ بھوبتیاں چوک میں رہائش پذیر مستریوں کا کام کرنے والے 35سالہ مقبول احمد کا اپنے قریبی رشتہ داروں شکیل وغیرہ کے ساتھ ایک مرلہ زمین کا جھگڑا چلا آرہا تھا گزشتہ روز مقبول احمد اپنے رہائشی گاہ سے تھوڑی دور شکیل وغیرہ کے گھر گیا جہاں پر اس کی زمین کے تنازع پر دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی بات بڑھ جانے پر شکیل وغیرہ نے فائرنگ کر دی گولی لگنے سے مقبول احمد شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ جانب نہ ہو سکا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ بھجوا دی ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...