شہر میں مختلف مقامات پر 2 افراد سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی ہوگئے

شہر میں مختلف مقامات پر 2 افراد سانپ کے ڈسنے سے شدید زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار) شہر میں مختلف مقامات پر 2 افراد سانپ کے ڈسنے کے باعث شدیدزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے نیسپاک سوسائٹی فیزII میں 40 سالہ مالی محمد حنیف پودوں کوپانی دے رہا تھا کہ اس دوران اسے سانپ نے کاٹ کر زخمی کردیا جسے ریسکیو1122 کے عملے نے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال میں داخل کرادیا ،باغبانپورہ کے علاقے محمود بوٹی پل کے قریب ایک زیر تعمیر فیکٹری میں 38 سالہ مزدور اصغر علی سورہا تھا اسکے دوران اسے سانپ نے ڈس کر زخمی کردیاجسے علاج کے لیے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -