مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  



لاہور (نامہ نگار) انوسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ رمضان عر ف رمی کے پانچ ممبران کوسرغنہ سمیت گرفتار کر کے،ان کے قبضہ سے25لاکھ مالیت کی اسٹریلین پانچ گائیں برآمد کیں۔سی سی پی اومحمد اسلم ترین نے مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور مسروقہ مال کی برآمدگی کےلئے ڈی آئی جی اِنوسٹی گیشن چوہدری شفیق احمد،ایس ایس پی انوسٹی گیشن بابر بخت قریشی کو موثر اقدامات کی ہدایت کی ۔ جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن غلام مبشر میکن نے ڈی ایس پی را ئیونڈ منظور احمد کی سربراہی میں محمد سرور سب انسپکٹر ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد گروہ کے سرغنہ کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتا رکیا۔گرفتار ملزمان میںگروہ کا (سرغنہ ) محمد رمضان عرف رمی،میاں خان،سارنگ ،محمد سجوار اور محمد حنیف شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف ضلع اوکاڑہ کے تھانہ صدر، بی ڈویژن اور شابورمیں 17مقدمات ٹریس ہوئے ہیں اوران کے قبضہ سے25لاکھ مالیت کی پانچ اسٹریلین گائیں برآمد کیں۔پولیس ریڈنگ پارٹی میں اے ایس آئیزمشتاق احمد ،محمد اختر،ممتاز احمد، محمد رمضان،ہیڈکانسٹبلان عبدالعزیر، جمیل احمد ،کنسٹیبلان رضوان سخاوت ، اللہ دتہ، عامر شجاعت، سردار علی، ریاض حسین اور محمد اشرف شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی/سی سی پی او محمد اسلم ترین نے پولیس پارٹی کی اعلیٰ کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...