شہر میں لاکھوں کی وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

شہر میں لاکھوں کی وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی

  



لاہور (سپےشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ، مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر دےا جبکہ شہرےوں نے واردات کے لیے آنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دےا ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال مین با زار ابرا ہیم روڈ کا تا جر زاہد رشید اپنی دکان بند کر کے گھر جا نے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر کھڑا تھا کہ تےن ڈاکوﺅں نے اس سے موٹر سائیکل اور موبائل نقدی چھےن کر مزاحمت پر گو لی مار کر اسے زخمی کر دےا ، گلشن را وی بی بلاک مےں سا جد علی کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے رو ک لیا اور لوٹنے کی کو شش کی ساجد کے شور مچا نے پر نزدیک ہی ایک گھر مےں فو تگی پر آئے افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا ڈاکو نے اپنا نام اشفاق بتاےا اسے پولیس کے حوالے کر دےا گیا جبکہ اسکا دو سرا سا تھی فرار ہو نے مےں کامیاب ہو گیا ، نواں کوٹ کوٹ کمبوں بکر منڈی کے رہائشی نثار کے گھر سے 10لاکھ مالیت کے طلائی زیورات و نقدی ، کاہنہ وارڈ نمبر 17کے رہائشی شریف کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت، نشتر کا لونی میں عارف کی دکان سے 6لاکھ کا کپڑا ، شا ہدرہ کو ٹ شہاب دےن مےں ڈاکوﺅں نے منظور کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ،لٹن روڈ بیگم گل باغ مےں اقبال کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت ، نو لکھا مےں واقع الفیصل جا لی ہاﺅس سے تےن ڈاکوﺅں نے 2لاکھ کی نقدی اور قیمتی سا مان، نو اب ٹاﺅن نشیمن اقبال سوسائٹی کے رہائشی تیمور کے گھر سے ایک لاکھ چا لیس ہزار، جو ہر ٹاﺅن گی بلاک کے رہائشی ڈاکٹر آفتاب کے گھر سے 70ہزار روپے مالیت، کاہنہ موبائل مارکیٹ مےں واقع وقاس کی دکان سے 30موبائل اور نقدی اور اچھرہ النور مارکیٹ مےں ارشد کی دکان سے تےن لاکھ کا کپڑا چو ری کر لیا گےا ، اسلام پو رہ سے ےاسین اور عمیر با دا می باغ سے جا وید پرا نی انار کلی سے طاہر اقبال ٹاﺅن سے اویس گلشن را وی سے تیمور وحدت کالونی سے عمران سبزہ زار سے عامر فیکٹری اےرےا سے انور شما لی چھا ونی سے تنویر غازی آباد سے نصیر اچھرہ سے اقبال فیصل ٹاﺅن سے زید اور نشتر کا لونی سے ہمت خان کی موٹر سائیکلےں اور مسلم ٹاﺅن سے شوکت علی اور عاشق علی جو ہر ٹاﺅن سے عامر فیصل ٹاﺅن سے وقاص کی گاڑیاں چو ری کر لےں گئےں -

مزید : ایڈیشن 1