شہر میں مالیاتی اداروں کے ماہر افسران کی سٹینڈنگ ڈیوٹی کاحکم

شہر میں مالیاتی اداروں کے ماہر افسران کی سٹینڈنگ ڈیوٹی کاحکم

  



لاہور(کر ا ئم رپورٹر)ایس پی مجاہد رومیل اکرم نے " پے ڈے " کے سلسلہ میں مجاہد سکواڈ کے مختلف افسران و اہلکاران کو صوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف بینکوں ومالیاتی اداروں کے باہر سٹینڈنگ ڈیوٹی کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد سکواڈ کے16 مخصوص ٹائیگر سکواڈ ز مختلف بینکوں کے باہر " پے ڈے " کے سلسلہ میں جوڑی کی صورت میں گشت کرینگے یہ تمام ٹائیگر ز مختلف ڈویژنوں میں جن میں سٹی ڈویژن،صدر ،ماڈلٹاﺅن،کینٹ،اقبالٹاﺅن،سول لائن ڈویژن شامل ہیں تمام ٹائیگرز مسلح صبح 8بجے دیے گئے شیڈول کے مطابق مالیاتی اداروں کے بعد ان پوزیشن ہوں گے ٹائیگر شاد باغ،ٹائیگر نواب ٹاﺅن،ٹائیگر جوہر ٹاﺅن،ٹائیگر گلبرگ،ٹائیگر باغبانپورہ،شمالی چھاﺅنی،اچھرہ،اقبالٹاﺅن،شیرا کوٹ ،ریس کورس،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ،مغلپورہ اور ٹائیگر شالیمار فین روڈ،اسٹیٹ بینک مال روڈ،بینک سکوائر،ریگل چوک،ظفر علی روڑڈےوس روڈ مےن بلےواڈ مزنگ فےن روڈ صفا ں والا ،لارنس روڈ،مزنگ روڈ،گوورنر ہاﺅس،چوک گنگا رام ہسپتال،نیلا گنبد،بینک سکوائر،تھارٹن روڈ،GPOچوک،شملہ پہاڑی براستہ میکلوڈ روڈ،LDA پلازہ،ایبٹ روڈ ،چائنہ چوک،ڈیوس روڈ وغیرہ وغیرہ کے علاوہ صوبائی دارالحکومت میں اہم شاہراﺅں پر بینکوں کے باہر گشت کریں گے مختلف مالیاتی اداروں کے باہر پولیس کی تعیناتی کا مقصد نہ صرف عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بلکہ شہریوں کو اس امر کی یقین دہانی بھی کروانی ہے کہ پولیس ہمہ وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تمام پولیس اہلکاران و افسران کو خصوصی طور پر یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو بلاوجہ بینک کے باہر یا ارد گرد ہر گز کھڑا نہ ہونے دیں بینک کے ارد گرد اسلحہ لیکر آنے والے کسی بھی شخص کی مکمل جانچ پڑتا ل کریں اور ساتھ ہی ساتھ بینک گارڈز کے ساتھ بھی رابطہ میں رہیں ایس پی مجاہد رومیل اکرم نے کہا کہ موبائلز سکواڈ و ٹائیگر سکوا ڈ کی تعیناتی کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنا ہے ہر اہلکار شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہے انہوں نے اس خصوصی ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو حکم دیا ہے کہ آپ کا کام صرف اور صرف مقرر کردہ پوائنٹ پر فوکس کرنا ہے اور پے ڈے کے حوالہ سے کسی بھی جرائم پیشہ افراد پر کڑ ی نگارہ رکھنی ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر پولیس ایمرجنسی پر اطلاع دیں جو کہ 24گھنٹے سرگرم عمل ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...