صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

  



لاہور(کر ا ئم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خطرہ ٹل نہ سکا گزشتہ رات گئے بھی سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے حکم پر بڑے پیمانے پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع اور وزیر داخلہ رحمان ملک کی لاہور سمیت کئی علاقوں میں دہشت گردی کی بڑی واردات کے انکشاف کے بعد لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے سی آئی اے کے تمام سنٹرز پر سیکورٹی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو چوکنا رہنے کا حکم دیاگیا ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...