120 وارڈنز کے ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تبادلے

120 وارڈنز کے ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی ہدایت پرمزید 120ٹریفک وارڈنز کے ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ٹریفک وارڈنز کے تبادلہ جات کی فہرستیں فیس بک پر آویزاں کر دی گئی ہیں،فیس بک پر ٹریفک وارڈنز کےلئے Lahorewardensکے نام سے علیحدہ پیج ڈیزائن کیا گیا ہے ۔تبادلوں میں شکایت کی صورت میں ٹریفک وارڈنز48گھنٹوں میں اسٹیبلشمنٹ برانچ سی ٹی او آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں، وارڈنز کے تبادلہ جات میں شکایات پر فوری ازالہ کیا جائےگا۔اس سے پہلے1012ٹریفک وارڈنز کے تبادلے کئے جا چکے ہیں۔ٹریفک وارڈنز کی من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعیناتی سے ٹریفک وارڈنز مزید خوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -