نولکھا، مقامی ہوٹل کے باہر سے نوجوان کی نعش برآمد

نولکھا، مقامی ہوٹل کے باہر سے نوجوان کی نعش برآمد

  



لاہور(کر ا ئم رپورٹر)نولکھا کے علاقہ میں نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے مقتول کے دل کے قریب گولی لگی ہوئی ہے پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا بتایاگیا ہے کہ نولکھا کے قریب واقع ایک ہوٹل کے باہر گلی میں نوجوان کی نعش پڑی تھی جس کی جیب سے ملنے والے شناخت نامے کے مطابق اس کا نام فرید اللہ اور رہائشی ڈیرہ اسماعیل خان بتائی گئی ہے مقتول کو دل کے قریب ایک ہی گولی مار کر قتل کیاگیا ہے تاہم پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاءسے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ان کے ورثاءسے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتول کو کسی اور جگہ پر قتل کرنے کے بعد اس کو یہاں پر پھینک دیاگیا ہے تاہم مقتول کے لواحقین ملنے کے بعد اصل حقائق معلوم ہوں گے ۔

مزید : ایڈیشن 1