مستی گیٹ ، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6 افراد گرفتار

مستی گیٹ ، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6 افراد گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) مستی گیٹ سڑکوںاور گلیوںو محلوں میںگن پوائنٹ پر راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتیں کرنےوالے ڈاکوﺅں اورراہزنوںکے بین الاضلاعی گروہ کے6ملزموں کوگرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرشہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں میں لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے کے احکامات کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈاکوﺅں ، راہزنوں اوردیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے دن رات کام شروع کر رکھاہے اس مہم کے دوران تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سٹی محمد ملتان خان نے ایس پی اوٹبی سٹی محمد ابصار کی سربراہی میں ایس ایچ اومستی گیٹ راجہ مظہر اقبال اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے بین الاضلاعی ڈکےت گینگ کے سرغنہ انور منیر عرف ڈڈو اور اس کے5ساتھیوں عادل بشیر، سلیمان، فیاض، بابر علی اور فاروق کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی 2مسروقہ موٹر سائیکلیں،4موبائل فونز،ایک لاکھ روپے نقدی ، دیگر قیمتی اشیاءاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملزموں کے دیگر دو ساتھی خورشید اور خضر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میںکرایہ پر موٹر سائیکلیں لے کر مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہی اسلحہ کی نوک پر راہگیروں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءچھین کر فرار ہو جاتے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ مستی گیٹ ، ٹبی سٹی، بھاٹی گیٹ ، لوئر مال، مصری شاہ، لاری اڈا،انارکلی، بادامی باغ،نولکھا، شاہدرہ،فیصل آباد اور صدر مرید کے ضلع شیخوپورہ کے علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی27مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوںاور اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...