ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

  



کراچی (اے پی اے ) ‘ ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ ‘ گھریلو سلنڈر 221 ‘ کمرشل سلنڈر 855 روپے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ نئے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 221 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 855 روپے اضافہ ہو گا۔ سندھ اور بلوچستان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130 روپے ‘ پنجاب میں 140 روپے ‘ آزادکشمیر اور شمالی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے فی کلو ہو جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...