2 ستمبر کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے، لندن روانگی سے پہلے گفتگو، سول سوسائٹی کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

2 ستمبر کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے، لندن روانگی سے پہلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ثناءنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام ڈینگی سے لڑنے کا مصمم ارادہ کرچکے ہیں - ےہی عوامی شعور ڈینگی کو جڑسے اکھاڑنے کی تحریک کا نکتہ آغاز ہے - انہوں نے پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منانے اورزبردست انتظامات کرنے پر شہریوں ، طالب علموں ، اساتذہ ، سول سوسائٹی کے ارکان،علمائے کرام اور سرکاری ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ ڈینگی کے وائرس کا تدارک کر کے انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-لندن روانگی سے پہلے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاکہ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر تعطیل کے باوجود پورے صوبے کی انتظامی مشینری کے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا مقصد دراصل ےہ پیغام دےنا ہے کہ عوام کی زندگی کا تحفظ پنجاب حکومت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور ہنگامی حالات میں مسلم لیگ (ن ) سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے اور سرکاری ملازمین ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لئے موجود رہنے کا جذبہ رکھتے ہیں- انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف مہم اب تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے- عوام کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے لاروے او رمچھر تلف کرنے کا کام بھی جاری ہے - علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی تمام انتظامات مکمل ہےں- انہوں نے کہاکہ میں اسے ایک مجرمانہ فعل سمجھتا ہوںکہ ایک طرف تو لوگ ڈینگی کا شکار ہو ں جبکہ دوسری جانب منتخب عوامی نمائندے اور سرکاری افسر اپنے فرائض منصبی سے پہلوتہی کریں - انہوں نے کہاکہ ےہ بات لائق تحسین ہے کہ منتخب نمائندوں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور احساس کر کے ےہ ثابت کیا کہ ہم ایک ایسی زندہ قوم ہیں جو مشکل وقت میں بھی عز م و ہمت کی نئی داستانیں رقم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں - وزیراعلی نے کہاکہ موجودہ سیزن کے دوران اللہ تعالی کے فضل وکرم ، حکومتی اقدامات اور عوام کے تعاون سے ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے- انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ 2ستمبر والے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ڈینگی کے خطرے کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے-وزیراعلی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام طبقے اسی جذبے کے ساتھ ڈینگی کے خلاف تحریک جاری رکھیں گے-دریں اثناءسول سوسائٹی ، طلبا و طالبات اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طرےقے سے منانے اور عوامی شعور بیدا رکرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے او ر کہا کہ جس طرح شہبازشریف ڈینگی کے خلاف میدان میں نکلے ہےںوہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی قیادت میں ےہ تحریک ڈینگی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

مزید :

صفحہ اول -