ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانتیں خارج گرفتاری کا حکم

ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانتیں خارج گرفتاری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی) ایفی ڈرین کیس میں ملوث علی موسی گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتاری کا حکم دیدیا ہے جبکہ ملزمان کے وکلا(آج) منگل کو سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ پیر کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عباد الرحمن لودھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی اور و فاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کی ضمانتیں خارج کردی گئی ہیں اور دونوں ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے وقت ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے، ملزمان کے وکلا کے موقف کے مطابق ملزمان کوعدالت میں پیشی کے سمن جاری نہیں کئے گئے تھے۔مخدوم شہاب الدین کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم شہاب الدین کا کوئی کریمینل ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نہ ایفی ڈرین کیس میںملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں انہوںنے کہاکہ درخواستیں خارج ہونے کے بعد اے این ایف والے ان کے موکل کو گرفتار کرسکتے ہیں ۔ملزمان کے وکلا(آج) منگل کو سپریم کورٹ میں عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔واضح رہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے ایفیڈرین کیس میں ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ سے عبوری ضمانتیں کرا رکھی تھیں جبکہ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمہ کی سماعت گزشتہ ہفتے مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -