آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(خصوصی رپورٹ)آسٹر یلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز 2,1سے اپنے نام کر لی آسٹر یلیا نے مطلو بہ ہد ف 47اورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پور اکر لیا اس سے پہلے آسٹریلوی کپتان کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر244رنز بنا ئے ،پاکستانی اوپنرز نے 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں محمد حفیظ کے78اور ناصر جمشید کے48رنز شامل تھے تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھایا اوربڑے مجموعے کو ترتیب دینے میں ناکام رہے۔اسد شفیق اور اظہر علی 27،مصباح الحق 25 اور عبدالرحمان نے 12 رنز بنائے۔شاہد آفریدی 7 عمر اکمل صفر اور کامران اکمل نے 2 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل جانسن نے2وکٹ حاصل کئے۔

مزید :

صفحہ اول -