حکمرانوں کی عام انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہئے :مزدور تنظیمیں

حکمرانوں کی عام انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہئے :مزدور تنظیمیں

  



لاہور (خبر نگار) مزدور تنظیموں کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کے پیمانے عام الیکشن ہونے چاہئیں، حکمرانوں کو عام الیکشن سے راہ فرار نہیں کرنا چاہئے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے کہا کہ حکمران عام انتخابات سے راہ فرار کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی بجائے ملک میں عام الیکشن کی ضرورت ہے۔ خواتین ورکرز کی رہنما عذرا شاد اور سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا کے رہنما حاجی محمد ارشاد نے کہا کہ حکمرانوں کے حشر کا وقت آیا ہے نواب حکمران حیلے بہانے تلاش کرنے لگے ہیں۔ اب عوام عام الیکشن کی شکل میں اس ملک میں تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستن لیبر پارٹی کے مرکزی رہنما فاروق طارق نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال حکمرانوں کی خود پیدا کردہ ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...