امریکی مسلمان مغرب سے دوریاں ختم کرنے میں مدد گار ہے :شیری رحمان

امریکی مسلمان مغرب سے دوریاں ختم کرنے میں مدد گار ہے :شیری رحمان

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم مسلمان ، مغرب اور مسلم دنیا کے درمیان دوری کو ختم کرنے میں مددگار رہے ہیں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے زیراہتمام ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکی مسلمان مختلف مذاہب کے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسلام کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات مغرب میں مقیم مسلمان مشکلات کا شکار ہوتے ہیں تاہم یہ تاثر مسلمان برادری مل کر ہی ختم کر سکتی ہے ۔انہوں نے پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے حوالے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیئے ہونے والی پیش رفت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ہمیشہ عورتوں کو اچھے عہدے پر بھرتی کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کا 49 سالانہ اجلاس واشنگٹن ڈی سی کے کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ہزاروں مسلم افراد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول