انتخابات میں شکست کے خوف سے پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے: رانا ثناءاللہ

انتخابات میں شکست کے خوف سے پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے: رانا ثناءاللہ

  



لاہور (پ ر)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں،اخلاق سے گری اور ذاتیات پر مبنی گفتگو کر کے راجہ ریاض اور شوکت بسرا نے پیپلز پارٹی کے کلچر کی عکاسی کی ہے -راجہ ریاض اور شوکت بسرا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دل خوش کن نعروں کے ذریعے عوام کو جتنا گمراہ کرنا تھا، کر لیا اب عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کے پاس کوئی نعرہ باقی نہیں بچااور عوام مزید اس پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے-انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں اور شوکت بسرا اپنے خلاف قائم مقدمے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...