جعلی ڈگری کیس، بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر احسان شاہ کو نااہل قرار دیدیا

جعلی ڈگری کیس، بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر احسان شاہ کو نااہل قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (ثناءنیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں صوبائی وزیر احسان شاہ کو نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 48 کیچ ایک میں دوبارہ الیکشن کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما اور صوبائی وزیر صنعت و پیداوار سید احسان شاہ کی بی اے کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے سید احسان شاہ کو نا اہل قرار دیدیا اور الیکشن کمیشن کو پی پی 48 کیچ ایک میں دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -