ینگ ڈاکٹر ز کا معاملہ عدالت میں ہے ،وہ کسی بھی قسم کی ہڑتال سے باز رہیں :لاہور ہائیکورٹ کی وارننگ

ینگ ڈاکٹر ز کا معاملہ عدالت میں ہے ،وہ کسی بھی قسم کی ہڑتال سے باز رہیں :لاہور ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ انکے مطالبات کا معاملہ عدالت میں عدلت ہے اس لئے وہ ہڑتال سے باز رہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈاکٹروں کو ہڑتال سے روکنے کیلئے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت شروع کی تو پنجاب حکومت کے وکیل فیصل زمان نے فاضل عدالت کو بتایا کہ 45میں سے 42میٹنگ منٹس پر اتفاق ہوچکا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو اتفاق رائے سے حل کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بات طے ہے کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز کو براہ راست اٹھارویں سکیل بھرتی اور ایک سال میں چار اینکریمنٹ نہیں دے سکتی۔ عدالت میں موجود ینگ ڈاکٹرز نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوچکی ہے جس میں ان کے مطا لبات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا جاچکا ہے اس معاملہ کو جلد ختم کیاجائے پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے ۔ فاضل جج نے ینگ ڈاکٹرز کو کسی بھی قسم کی ہڑتال کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے دس ستمبر کو میٹنگ منٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید : صفحہ اول