الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی درستگی کےلئے سول سوسائٹیز سے مدد مانگ لی
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے عوام ،سیاسی جماعتوں ،میڈیا اورسول سوسائیٹیزکو منصفانہ اوردرست انتخابی فہرستوں کویقینی بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرنے کی اپیل کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ انتخابی فہرستیں منصفانہ اورآزادانہ انتخابات کی جانب پہلاقدم ہیں۔جن میں اہل ووٹرزکے نام اوران کی ووٹ ڈالنے کی جگہیں درج ہیں۔ عوام اس حوالے سے ان فہرستوں پراپنے کوائف کی بغورجانچ پڑتال کریں اوردرستگی کرالیں۔ایسے نئے اہل ووٹرزجن کی عمر اکتیس مئی دوہزاربارہ کواٹھارہ سال ہوگئی ہے وہ عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک اپنے کوائف کی درستگی کراسکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس مقصد کیلئے پہلے ہی ایس ایم ایس کے ذریعے اہل ووٹرزکوآگاہ کرنے کی سروس فراہم کردی ہے جس کیلئے ووٹرکوصرف اپنا قومی شناختی کارڈ نمبرآٹھ ہزارتین سوپربھیجنا ہوتاہے۔ جواب میں ووٹرکواس کے کوائف بھیج دیئے جاتے ہیں۔ اس کے متبادل عوام اپنے علاقائی الیکشن کمیشن کے دفاتر سے کوائف بھی معلوم کرسکتے ہےں