سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،پیپلز پارٹی او ر متحدہ میں اتفاق رائے ہوگیا ،آج آرڈیننس جاری ہونے کاامکان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،پیپلز پارٹی او ر متحدہ میں اتفاق رائے ہوگیا ،آج ...

  



کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ۔ اس سلسلے میں سندھ میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2012 ءآج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی صدر زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں طویل بحث ومباحثہ کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے نیا آرڈیننس لانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...