ینگ ڈاکٹرز کے 45 میں سے 42 مطالبات تسلیم کرلئے، سلمان رفیق

ینگ ڈاکٹرز کے 45 میں سے 42 مطالبات تسلیم کرلئے، سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے 45 میں سے 42 مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں آج مذاکرات کے فائنل راﺅنڈ میں معاملات طے پاجائیں گے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو براہ راست گریڈ 18 میں بھرتی کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیاجاسکتا اس حوالے سے خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے مذاکرات جاری ہے آج فائنل راﺅنڈ ہوگا اور امید ہے کہ آج معاملات طے پاجائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے 45 میں سے 42 معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے 3 پر آج مذاکرات ہونگے جو کامیاب ہونگے ڈاکٹر ہمارا اثاثہ ہیں امید ہے ہڑتال کریں گے نہ دھرنا دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -