پشاور :امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش حملہ ،5پاکستانی جاں بحق 2امریکیوں سمیت 19زخمی

پشاور :امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش حملہ ،5پاکستانی جاں بحق 2امریکیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور‘ اسلام آباد‘ واشنگٹن( این این آئی‘ آن لائن‘ اے پی اے‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں یونیورسٹی ٹاﺅن کے علاقے آبدرہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ پاکستانی جاں بحق‘ بچوں‘ خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت19 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک درجن سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی اور قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ امریکی سفارتخانے نے امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تریدکرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کوئی امریکی اہلکار نہیں مارا گیا ¾ وزیرداخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی ۔پشاورکے علاقہ یونیورسٹی ٹاﺅن آبدرہ روڈ پر پیر کی صبح اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ پاکستانی جاں بحق اور 19زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی بتایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار ممتاز خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ امریکی قونصلیٹ کے زیر استعمال ایک لینڈ کروزر گاڑی پر ہوا ہے جس میں ایک غیر ملکی اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر پشاورپولیس کے سربراہ امتیاز الطاف نے بتایا کہ ہونے والا دھماکا خودکش لگتا ہے جس میں 100 سے 110 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے ¾سیکورٹی اسکواڈ میں شامل اہلکار نے بتایا کہ کانوائے میں اچانک سفید رنگ کی کار گھسی اور دھماکا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جس علاقے میں واقعہ پیش آیا وہاں اہم شخصیات کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ دھماکے سے قریب واقع کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ میڈیا سے گفتگو میں امتیاز الطاف نے کہا کہ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوئے ۔ دھماکہ کی جگہ سے ایک امریکن پاسپورٹ بھی ملا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جائے وقوع پر سڑک کے درمیانی حصے میں ایک گہرا گڑھا بن گیا ہے اور گڑھے کے قریب ایک دوسری گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ دوسری گاڑی کس کی تھی ¾دھماکہ کی جگہ سے مارٹرگولے بھی ملے ہیںدھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ میاں افتخار حسین نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ بلٹ پروف گاڑی بھی اس سے نہیں بچ سکی اور دھماکے میں 110 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معاشرے کا ناسور ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔دریں اثناءاقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں اس کا تمام عملہ بخیر و عافیت ہے، دھماکہ یو این ایچ سی آر کے گیسٹ ہاوس کے باہر ہوا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی ترجمان عشرت رضوی کا کہنا تھا کہ پشاور میں اقوام متحدہ کا تمام عملہ بخیریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ یو این ایچ سی آر پشاور کے گیسٹ ہاوس کے باہر ہوا، جو گاڑی میں نصب شدہ بم پھٹنے سے ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی شناخت کی جارہی ہے ۔وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار نے آبدرہ میں خودکش دھماکے میں دوامریکی قومیت کے لوگوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے سفارتی عملے کو نشانہ بنا کر پیغام دیا کہ پاکستان میں سفاتخانہ نہ کھولا جائے۔ادھر صدرآصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آبدرہ روڈ ڈھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اور مزموم کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا ۔صدر نے دھماکے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے پشاور بم دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کریں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ایف آئی اے اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پشاور بم دھماکہ کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں بم دھماکہ کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ظالمان کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے بہادر اور غیور خیبر پختونخواہ کے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کے دو امریکی عہدیدار اور دو پاکستانی ملازم زخمی ہوئے ہیں تاہم اس میں امریکی قونصلیٹ کا کوئی امریکی عہدیدار ہلاک نہیں ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے کہا ہے کہ پشاور میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کھڑی قونصل خانے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اس میں کوئی امریکی اہلکار ہلاک نہیں ہوا‘ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تحقیقات کیلئے پاکستان سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ‘ ترجمان نے کہا کہ دھماکے میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہماری کوشش ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دوسری طرف دفتر خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانے کا علان کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پشاور میں امریکی سفارتی عملے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائے گی اور ملوث مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دریں اثناءامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تحقیقات میں حصہ لے گا۔

مزید :

صفحہ اول -