نصراللہ وڑائچ قتل کیس کے ملزم کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات

نصراللہ وڑائچ قتل کیس کے ملزم کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کے ممبر نصراللہ وڑائچ کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے ملزم عمر دراز کو ممکنہ طور پر پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خلاف دائر درخواست نبٹاتے ہوئے پولیس کو ملزم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم عمر دراز کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا۔ کینٹ سرگودھا تھانہ کے ایس ایچ او شبریز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تاحال مفرور ہے اور ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مرحوم نصراللہ وڑائچ کے وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے لئے پولیس مقابلے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔جس پر عدالت نے پولیس کو ملزم کو تلاش کر کے تحفظ فراہم کرنے اور قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے درخواست نبٹا دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...