پرنسپل کی طرف سے کالج میں داخلہ میں پابندی کیخلاف طالبعلم کی درخواست

پرنسپل کی طرف سے کالج میں داخلہ میں پابندی کیخلاف طالبعلم کی درخواست

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ ایم او کالج کے طالب علم کی طرف سے دائر درخواست پر پرنسپل کالج اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 5ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار عدنان اشفاق نے موقف اختیار کیا کہ وہ بی کام کے چوتھے سمیسٹر کا طالب علم ہے ۔ پرنسپل کالج نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اسکے داخلے پر پابندی لگا دی ہے جو غیرقانونی ہے ۔ طالب علم نے بتایا کہ پابندی لگنے کی وجہ سے اسکی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ امتحانات بھی قریب ہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پرنسپل کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس مامون الرشید نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد پرنسپل اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے5ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...