پنجاب حکومت کو 1200 غیر ملکی بسوں کا ٹینڈر کھولنے سے روک دیا گیا

پنجاب حکومت کو 1200 غیر ملکی بسوں کا ٹینڈر کھولنے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو بیرون ملک سے 1200 بسیں خریدنے کے لئے ٹینڈرز کھولنے سے روکتے ہوئے حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو گوجرانوالہ سٹی ٹورر کمپنی کی جانب سے دائردرخواست میں درخواست گزار کے وکیل تفضل حیدر رضوی نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بیرون ملک سے یورو- II بسیں منگوانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت ٹرانسپوٹرز کو قسطوں یہ بسیں دی جائیں، اس مقصد کیلئے حکومت نے اگست میں ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ حیدر رضوی نے مزید بتایا کہ یہ بسیںیورو- II انجنوں کی حامل ہونگی جبکہپاکستان اور بالخصوص پنجاب میں صرف یورو- I کوالٹی کا ڈیزل دستیاب ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے موجودہ ڈیزل کے استعمال کے باعث بسوں کے انجنوں کی عمر انتہائی کم ہوجائے گی جس سے ٹرانسپورٹرز کو نقصان ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک یورو- II بسوں کیلئے ڈیزل ملک میں دستیاب نہیں ہو جاتا تب تک ان بسوں کی خریداری کیلئے ٹینڈرز پر عملدرآمد روکا جائے اور اگر حکومت قلت کی وجہ سے بسوں کی فراہمی بڑھانا چاہتی ہے تو یورو- I بسیں ہی بیرون ملک سے درآمد کروائی جائیں۔ فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعدصوبائی حکومت کی طرف سے ٹینڈر کھولنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -