امریکہ اور پاکستان کی8 یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معاہدے کا باقاعدہ آغاز

امریکہ اور پاکستان کی8 یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معاہدے کا باقاعدہ آغاز

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معاہدے کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ایک تقریب کے ذریعے کر دیا گیا، امریکہ کی ٹیکساس یونیورسٹی اور پاکستان کی8 یونیورسٹیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جسکے تحت امریکی سفارت خانہ8.5 ملین ڈالر پاکستانی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی ٹریننگ پر خرچ کرے گا، پہلے مرحلہ میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کے مخصوص شعبہ کے پروفیشنلز امریکہ جا کر ٹریننگ حاصل کریں گے، امریکی سفارت خانہ کے تعلقات عامہ کی افسر کیھترائن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے اندر تعلیم کے معیار کو اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے، ہمارا مقصد پاکستانی عوام کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اپنا نمایاں کردار رکھتی ہے، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح یہ قول بھی دہرایا کہ کوئی بھی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہ چلیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...