پنجاب حکومت ڈینگی روکنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے، پرویز ملک

پنجاب حکومت ڈینگی روکنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے، پرویز ملک

  



لاہور ( کامرس رپورٹر) ڈینگی ایک بہت بڑا عوامی مسئلہ بن چکا ہے لہذا معاشرے کے ہر فرد کو اس مہلک وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات مختلف ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈینگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام لاہور چیمبر اور حکومت پنجاب نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ایم این اے پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے جس کی وجہ سے گذشتہ سال کی نسبت اس بار صورتحال کہیں بہتر ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر ڈینگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ڈینگی وائرس دوبارہ سر اٹھارہا ہے اور اس خدشے کا اظہر کیا جارہا ہے کہ اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد گذشتہ سال کی نسبت کہیں زیادہ ہوگی لیکن بہترین حکمت عملی وضع کرکے اس ممکنہ تباہی کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ہر محکمے، کمپنی اور ہر گھرانے کو اس سلسلے میں آگے آنا ہوگا۔ تقریب سے دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...