توہین قرآن و رسالت، جید علماءکا فورم تشکیل دینے کا فیصلہ

توہین قرآن و رسالت، جید علماءکا فورم تشکیل دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کی مبینہ ملزمہ رمشا مسیح کیس کا فیصلہ پولیس، عدالت اورہمارے تمام ادارے عدل وانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کرےں اور اگر وہ بے گناہ ہے تو سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں سزا دےں۔گذشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ھے کہا کہ توہین کے کیسوں میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے خواہ اسکا تعلق اکثریت یا اقلیت کے ساتھ ہو قانون توہین رسالت ﷺ اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے تناظر میں تمام مکاتب فکر کی جید علماءکرام پر مشتمل فورم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر مجھ سمیت تین علما ءکرام مولانا محمد خان قادری اور علامہ محمد حسین اکبر کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے ۔ اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام پر مشتمل اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا جو حکومت کو سرکاری طورپر بھی ایسے مقدمات پر تحقیقات کے لئے ایک بورڈ تشکیل دینے پر روز دے گا

مزید :

صفحہ آخر -