انا ہزارے نے حکومت کیخلاف نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

انا ہزارے نے حکومت کیخلاف نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

  



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے حکومت کے خلاف نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انا ہزارے تحریک کے ایک کارکن نے بتایا کہ اگر حکومت نے لوک پال بل کے حوالے سے مطالبات تسلیم نہ کئے تو آئندہ 2 ماہ کے اندر نئے سرے سے ملک بھر میں نئی تحریک شروع کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف جنتر منتر کے نام سے نئی تحریک میں انا ہزارے کے پرانے کارکن حصہ لیں گے۔

مزید : صفحہ آخر