پی ایس او کو تیل کی رقوم ادا نی کرنے پر بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

پی ایس او کو تیل کی رقوم ادا نی کرنے پر بجلی بحران شدت اختیار کر گیا

  



 اسلا م آبا د(آن لائن) پی ایس او کو تیل کی رقوم ادا نہ ہونے پر بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ۔بجلی کا شارٹ فال 5300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی طلب 17400میگاواٹ تک ہے جبکہ پیداوار12100 میگاواٹ تک ہے رپو رٹ کے مطابق بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ پاور ہاو¿سز کو تیل کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی نہ ہونے سے ہے اور 39ہزار ٹن کی بجائے 16ہزار ٹن تیل پاور ہاو¿سز کو فراہم کیا جا رہا بجلی کی قلت بڑھنے سے شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق پی ایس او کو رقوم کی ادائیگی نہ ہو سکی تو بجلی کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...