فیصل آباد، تعلیمی بورڈزکا پرائیویٹ کمپنی کو رزلٹ تیار کرنے کا ٹھیکہ دینے کی مزید قباحتیں سامنے آگئیں

فیصل آباد، تعلیمی بورڈزکا پرائیویٹ کمپنی کو رزلٹ تیار کرنے کا ٹھیکہ دینے کی ...

  



فیصل آباد (بیورو رپورٹ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی طر ف سے نفٹ نا می پرائیو یٹ کمپنی کو امتحا نی رزلٹ تیار کر نے کا ٹھیکہ دینے کی مزید قباحتیں سامنے آگئی ہیں ایک طر ف نفٹ کی جانب سے میل سسٹم کے تحت امتحانی رزلٹ تیار کیا جارہا ہے دوسری طر ف تعلیمی بورڈ کی طرف سے مروجہ نظام ایوارڈ لسٹ کے تحت رزلٹ کی تیاری کا عمل جاری ہے نجی کمپنی جو فی امتحان تقریباً 36 کروڑ روپے کے ٹھیکہ پر کام کررہی ہے اس کے تیار رزلٹ اور تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی طر ف سے تیار کئے جا نے والے رزلٹ میں بڑے پیمانے پر نمبروں کا تضا دپا یا جا رہا ہے ¾ اس طرح پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا امتحا ن دینے والے امیدواروں کیلئے پریشانی کا ایک نیا مسئلہ پیدا ہو نے کا اندیشہ ہے ۔ تعلیمی بورڈ کے پاس تو تما م امتحا نی ریکارڈ موجود ہے جس کے ذریعے نمبروں کی پڑتال کی جا سکتی ہے مگر نجی کمپنی نفٹ کے آئی ٹی آپریٹر کی طرف سے کسی امیدوار کے نمبر کم زیاد ہ کر نے کے امکا نا ت کے پیش نظر مخصو ص ما فیا فائد ہ اٹھا سکتا ہے ۔ پنجاب بھر میں آٹھوں تعلیمی بورڈز کے تحت لاکھوں طلباءاور طالبا ت نے امتحان دیا ہے جبکہ صر ف فیصل آباد بورڈ کے تحت 92 ہزار امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا امتحا ن دیا جن میں سے تقریباً 22 ہزار امیدواروں کے رزلٹ میں نفٹ کے رزلٹ سے تضاد سامنے آیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے امتحانی نتیجے کا اعلان 8 ستمبر کو ہونے والا ہے جبکہ نجی کمپنی نفٹ اور تعلیمی بورڈز کے رزلٹ میں تضاد کے باعث امتحا ن کی شفافیت اور حتمی نتیجہ خیز ی متاثر ہونے کا احتمال بڑھ گیا ہے ادھر تعلیمی بورڈز ایمپلا ئز کی تنظیموں نے ہزاروں تنخواہ دار ملازمین کی موجودگی کے علاوہ عرصہ دراز سے امتحانی رزلٹ تیار کرنے کے وسیع تجربہ کے باوجود نجی کمپنی کو کروڑوں روپے کے عوض رزلٹ تیار کر نے کا فی امتحا ن ٹھیکہ دینے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے جس کی جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں آج پیشی ہے۔

مزید : صفحہ آخر