ای سی او ممالک کے ارکان پارلیمینٹ کی کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

ای سی او ممالک کے ارکان پارلیمینٹ کی کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

  



 اسلام آباد (ثناءنیوز )اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے ممبر ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کی ایک دو روزہ کانفرنس آج پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز اسلام آباد میںشروع ہوگی۔اس سلسلے میںای سی او ممبر ممالک کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کررہا ہے۔کانفرنس  5ستمبر کو بھی جاری رہے گی ۔کانفرنس میں ای سی او ممبر ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ای سی او پارلیمانی ایسوسی ایشن کے چارٹر کو زیر بحث لائیں گے اور اس کے ڈرافٹ کی منظوری دیں گے۔ چارٹر کی حتمی منظوری ای سی اوممالک کے سپیکر اور پرزائیڈنگ افسران کے اجلاس میں دی جائے گی جو بعد میں اسی سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ای سی او ممالک کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا قیام سپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں سے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فورم سارک ممالک کے پارلیمانی فورم اور اسلامی ممالک کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی طرز پر قائم کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...