افغان فوجی کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک

افغان فوجی کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن)افغانستان میں افغان فوجی نے فائرنگ کر کے2 اتحادی فوجیوں کو قتل کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایساف کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی صوبہ لغمان میں اس وقت پیش آیا جب ایک مشتعل افغان فوجی نے اپنے غیر ملکی اتحادیوں پر اچانک فائرنگ شروع کر دی ۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں امریکی فوجی تھے ۔تازہ ہلاکتوں کے بعد رواں سال افغان فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد45 ہوگئی ہے جس میں زیادہ تر امریکی فوجی ہیں ۔گزشتہ سال2011 ءمیں افغان فوجیوں کے حملوں میں35 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ امریکہ نے افغان فوجیوں کے ہاتھوں اتحادی افواج کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث افغان سکیورٹی فورسز کا تربیتی پروگرام بند کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -