ریلوے ٹرینوں کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ریلوے ٹرینوں کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ٹرینوں کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہواہے اس ضمن میںرےلوے پولےس نے ٹرےنوں مےں رےلوے ٹرینوں کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑ لےا ۔اور دیگر ملزمان کی سراغ لگانے اور شناخت ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوگروپ کے ایس ٹی ای (سپیشل ٹکٹ ایگزیمینر)محمد ندےم نے ٹرےن 45 ڈاﺅن پاکستان اےکسپرےس کو چےک کےا تو اس مےں سے 9 مسافروں کی ٹکٹےں مشکوک پائی گئیں ۔ جس نے واقعہ کے بارے اپنے افسران بالا اور رےلوے پولےس کو اطلاع دی ۔ جس پر ڈی اےس رےلوے نے اےس اےس پی کراچی اور ڈی سی او کراچی کی سربراہی مےں کمیٹی تشکےل دی ۔ جس نے گروپ کے سرغنہ سردار محمد ڈوگر کو لانڈھی سے گرفتار کےا ۔ تلاشی کے دوران اس سے 5 عدد جعلی ٹکٹےں برآمد ہوئیں ۔ مزےد ملزم نے بتلاےا کہ اس نے ےہ 9 ٹکٹےں سےد عارف علی سے خرےدی تھےں ۔ جس پر سےد عارف علی کے گھر گلشن حدےد کراچی چھاپا مار کر اس کے گھر سے 45 عدد ٹکٹےں ، 78 عدد ٹکٹوں کی فوٹو کاپےا ں ، چار عدد مہرےں اور رےلوے ٹکٹوں کی تےاری مےں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لےا۔ دونوں ملزمان سردار محمد ڈوگر اور سےد عارف علی کے خلاف مقدمہ نمبر 17تھانہ رےلوے لانڈھی درج رجسٹر ہو چکا ہے ۔ ٹکٹوں کی جعلی فروخت کرنے والے گےنگ کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر