جی ایس کے کمپنی نے عازمین حج کی ویکسینیشن کی حامی بھر لی

جی ایس کے کمپنی نے عازمین حج کی ویکسینیشن کی حامی بھر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2012ءعازمین حج کو گردن توڑ بخار اور فلو کے ٹیکے لگانے کا انتظام بالآخر ہوگیا۔ جی ایس کے (GSK)کمپنی نے حامی بھرلی۔ایمسن کمپنی (Amson)کا ٹھیکہ منسوخ ہونے کے بعد عازمین حج کو ٹیکے لگانے کا کام التواءکا شکار ہوگیا تھا اب وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جی ایس کے (GSK)نے 10ستمبر سے عازمین حج کو فلو اور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگانے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ لیکن ٹیکے لگنے کا کام جو ایک ماہ پہلے شروع ہونا چاہیے تھا اب ڈیڑھ ماہ کی تاخیر سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق (Amson)ایمسن نے ملک بھر کے 180000سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو فلو اور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگانے کا ٹینڈر سفارشوں سے حاصل کیا اور بعد ازاں خود ہی میدان سے بھاگ گئے جس سے وزارت کے ذمہ داران سمیت ملک بھر کے عازمین کو بھی پریشانی لاحق ہوئی مگر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور چودھری اعظم سماں کی مسلسل کوششوں سے گزشتہ دو سال سے ٹیکے لگانے والی کمپنی GSKنے دوبارہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -