تحریک انصاف کو ہرانے کی سازش ہو رہی ہے، لٹیروں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے

تحریک انصاف کو ہرانے کی سازش ہو رہی ہے، لٹیروں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے

  



 لاہور(بزنس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے124 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے حلقہ کے عوام اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مخدوم جاوید ہاشمی ، محمود الرشید، اعجاز چودھری، مصطفی رشید، اصغر گجر، اعظم چیمہ سمیت تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا حکمرانوں نے عوام کے لیے دوا اور تعلیم کو ہی مشکل بنا دیا ہے، دوسری طرف حکمرانوں کو سیٹس بڑھتا جا رہا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے124 سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ مہنگائی، کرپشن ارو توانائی کی کمی ہے ، حکمرانوں نے قوم کو مہذب دنیا سے نکال کر پھتر کے دور میں دھکیل دیا ہے، میں حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آج حلقہ این124 میں آ کردیکھیں کہ کس طرح عوام نے ان کی جھوٹی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، یہ آج عمران خان کا حلقہ ہے فتح عمران خان کی ہو گی، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں لاہور اور عوام کا پرانا ساتھی ہوں ، نواز شریف اور شہباز شریف میرے سیاسی کارکن رہے ہیں، میں حلقہ123 کے کارکنوں جنہوں نے مجھے جیل میں بھی جیتایا ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج بھی مجھے جلسہ گاہ میں تاج نظر عوام کا جم غفیر نظر آ رہا ہے جو تحریک انصاف کی مقبولیت کا ثبوت ہے، عمران خان کی قیادت میں لاہور تبدیلی کے لئے جاگ گیا ہے، مجھے معلوم ہے کہ جب لاہور جاگ جاتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے اور یہ بات لاہور30 اکتوبر کے بے مثال جسہ میں ثابت کر چکا ہے، لاہور جو سیاسی فیصلہ کرتا ہے ویسی پورے ملک کا مقصدر ہو جاتا ہے۔ ن لیگ ملک کو لوٹنے بیٹھے ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک کروڑ کی ممبر شپ کرنے والی پاکستان کی واحد جماعت ہے یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے لیکن اس کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ان سازشوں کا مقابلہ آپ عوام نے کرنا ہے، وفاق اور پنجاب کے خزانے سے میڈیا اور عوام کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ، میڈیا اور عوام ناممکن بنا دیں گے، تحریک انصاف کو ہرانے کی سازشیں ہو رہی ہے ہم ڈاکوﺅں اور لٹیرے سیاستدانوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، راجہ رینٹل کے بعد اور بھی وزیر اعظم بنالیں ووٹ کے بعد جو وزیر اعظم ہو گا وہ عمران خان ہی ہو گا، اب حکمران ایک اور معاہدہ جمہوریت لکھیں گے اور تحریک انصاف کا راستہ روکیں گے لیکن ہم کسی صورت ان کے ساتھ نہیں ملیں گے، ہر صورت عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جلسے میں کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...