نوجوان روایتی سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، شاہ محمو دقریشی

نوجوان روایتی سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، شاہ محمو دقریشی

  



لاہور( وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے نوجوان روائتی سیاستدانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جنہوںنے ملکی وسائل پر قبضہ کرکے پوری قوم کو اپنی بقاءکی جنگ لڑنے پر مجبور کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہیں چاہیئے کہ ملک کے نوجوان ووٹرز کو آگاہی دیں تاکہ وہ برادری‘سسٹم اوردھڑابندیوںجیسے فرسودہ نظام سے بالا تر ہوکر سوچیں۔ نوجوان تحریک انصاف کا ہر اوُل دستہ ہیں اسی لیئے نوجوانوں پر ذمہ داری بھی سب سے زیادہ عائد ہوتی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...